130

زرعی یونیورسٹی میں جشن بہاراں کی تقریبات جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میںجاری نو روزہ جشن بہاراں تقریبات میں کتاب میلہ، پھولوں کی نمائش، نیزہ بازی کے مقابلہ جات کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کیا۔ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ کتاب انسان کا بہترین دوست ہے جو کہ تخیل کی پرواز بلندیوں تک لے جاتے ہوئے تمدنی، معاشی، سماجی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کا مرکزبنتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کتابی شکل میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے اور آج کا انسان انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستفید ہوتے ہوئے اپنے علم کی تشنگی بجھا رہا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنا تعلق کتاب کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ کتب بینی سے سوچ کی اڑان کو نئی سمت میں لے جا سکیں۔ لائبریرین عمرفاروق نے بتایا کہ اس کتاب میلے میںسوا لاکھ سے زائد کتب رکھی گئی ہیں جس میں نہ صرف یونیورسٹی کے طلباء بلکہ مقامی علم دوست افراد کی بڑی تعداد یونیورسٹی کا رخ کر رہی ہے۔ بعدازاں پھولوں کی نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ پھول ہمیں امن اور سلامتی کا پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی تاریکیوں کو محبت اور بھائی چارے کی خوشبو سے معطر کر کے اجالوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی یہ روایت رہی ہے کہ ہر سال پھولوں کی نمائش کا انعقاد کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں