22

زرعی یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

فیصل آباد (پ ر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سینئر ٹیوٹر آفس کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو سینٹ ہال میں یونیورسٹی کے تمام مرکزی تقریب میں جوش وخروش سے حصہ لیا جس میں تقریری مقابلہ جات، شاعری، کوئز کے مقابلے، تصویری نمائش اور دستاویزی فلم کا اہتمام کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ عالمی اداروں کے معاہدوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروایا جائے۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لئے پوری قوم ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں