35

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)زرعی یونیورسٹی موسم سرماکی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کاآغازکردیا گیا ہے ، یونیورسٹی میں باقاعدہ طورپر کلاسز کا اجرا شر و ع ہوگیاہے ،طلبہ نے نئے تعلیمی سال کے آ غازپرزرعی یونیورسٹی میں بہترین تعلیمی انتظامات اورپرسکون ماحول فراہم کرنے پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالہی بابر(تمغہ امتیاز)کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اطمینا ن کااظہارکیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالہی بابر(تمغہ امتیاز)کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کاشمار ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہورہاہے اورملک بھر سے طلبہ زرعی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں