معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈو کو فاشسٹ قراردیدیا ،تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کا مذاق اڑانے پر فرانسیسی جدیدے چارلی ہیڈو کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چالی ہیبڈو ایک بدنام نسل پرست اور فاشسٹ اشاعت ہے ، ، ایسی تباہی کا مذاق اڑانے کے لیے بیمار ذہنیت کی نچلی ترین سطح کی ضرورت ہوتی ہے ۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ افسوسناک سے بڑھ کر ہے ، یہ میلے پن کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ فرانس کو اب تک کی بدترین چیز کے حوالے سے جانا جائے گا۔واضح رہے کہ بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کا مذاق اڑایا تھا۔
26