19

زمان پارک پر پولیس کے دھاوا پر گوجرہ کے پی ٹی آئی ورکرز سراپا احتجاج

گوجرہ(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے ا نتخا بات کے سلسلہ میں گوجرہ کے دوحلقوں پی پی 118کیلئے13امیدواران اورپی پی 119 کیلئے 17امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ۔تفصیلات کے مطابق پی پی119کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ریٹرننگ آفیسرڈاکٹر رضوان اشرف کی عدالت میں محمد خالد بشیر،حاجی محمد اسحاق،حسام علی ،فرخندہ امجد،محمد مظہر محمود،محسن رضا،محمد کاشف،میاں طارق محمود،نبیل طارق،محبوب سبحانی،عمر افتخار،صوبیہ احمد خاں،عطاء اللہ حمید،عبدالرحمن ،محمد شعیب انور،عبدالقدیر علوی اور امِ ِ فرواقدیر علوی نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔ علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس چھاپہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج شروع کر دیا ۔سابق صوبائی وزیر چوہدری بلال اصغروڑائچ،چوہدری حسام علی وڑائچ کی طرف سے ملکانوالہ چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیاگیا اوراسامہ حمزہ ،اسد زمان چیمہ اور احسن احسان گجر کی طرف سے اسٹیشن چوک ریلوے روڈ پرجبکہ خالد بشیر کی طرف سے ٹوبہ روڈپر رکاوٹیں کھڑی کر کے عمران خان کی متوقع گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے حکومت مخالف نعرہ بازی کی گئی۔احتجاج میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں