گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چور وارداتوں میں موٹر سائیکلیں،زمیندار کے ڈیرہ سے لاکھو ںروپے مالیتی مویشی چوری کر کے فرارہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر91ج ب کے اصغر علی نے اپنی حویلی میںمویشی باندھ رکھے تھے کہ نامعلوم چور اس کی حویلی میں داخل ہوئے اوراس کے8 لاکھ85ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے فرارہوگئے۔ چک نمبر44گ ب کاامجدپرویزکام کے سلسلہ میں موٹر سائیکل نمبر4830ایف ڈی آر پر سوار ہو کر غلہ منڈی آیا اور آڑھت کے باہرموٹر سائیکل کھڑی کرکے کام میں مصروف ہو گیا۔کہ اس دوران نامعلوم چور وں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کرلی۔علاوہ ازیں مہدی محلہ کی شمائلہ بی بی کے گھر کے باہرسے نامعلوم چور کھڑی موٹر سائیکل نمبر3716ٹی ایس کے چوری کر کے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر و سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔
