35

زمینی پانی کے استعمال پر ٹیکس عائد کرنے کیخلاف تاجروں کا شدید احتجاج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ واسا کی طرف سے زمینی پانی کے استعمال پرٹیکس عائد کرنے کیخلاف تاجر سڑکوں پرنکل آئے’ریلوے روڈ پرشدید احتجاج’کمشنرفیصل آباد سے کمرشل یونٹس پرعائد کئے جانیوالے زمینی پانی کے چارجز ختم کروانے کا مطالبہ’محکمہ واسا فیصل آباد نے کمرشل صارفین کے لئے زمینی پانی کے استعمال پر ٹیکس عائد کردیا جس پر ریلوے روڈ کے تاجران سراپا احتجاج بن گئے تاجررہنمائوں نے کہاکہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے اندرواش روم بنا رکھے ہیں اور پمپ یا ٹربائن لگا کر زمینی پانی حاصل کرتے ہیں واش روم کا بل واسا کو پہلے ہی ادا کیا جاتا ہے مگراب زمینی پانی کے حصول پربھی واسا نے ٹیکس عائد کردیا جو حیران کن بات ہے لہذا ڈویژنل کمشنرفیصل آباد واسا حکام کوہدایت کریں کہ زمینی پانی پر عائد کیا جانے والا ٹیکس فی الفور ختم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں