28

زمین کے تنازعہ پر باپ بیٹے پر مخالفین کا تشدد’ مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار) زمین کے تنازع پر باپ بیٹے کو تشددکا نشانہ بنانے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افرادکے پولیس نے خلاف کارروائی شروع کردی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر347ج ب کے غضنفر عباس اورغلام صفدر وغیرہ کے ساتھ زمین کا تنازع چلا آرہا ہے کہ غضنفر عباس اپنے بیٹے ثقلین کے ہمراہ اپنی حویلی میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان حویلی میں آگئے اور باپ بیٹے کو مارپیٹ کر تے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔تھانہ نواں لاہورپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں