لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ زویا ناصر نے کہاہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جھوٹی زندگی دیکھ دیکھ کر نوجوان ذہنی تناو کا شکار ہو رہے ہیں، انہیں تو صرف ویوز اور لائیکس چاہیے،یہ نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب کر رہے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں زویا ناصر نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو اپنی زندگی سے متعلق جھوٹ بول کر نوجوان لڑکیوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے، ان کی وجہ سے نوجوان لڑکیوں کے دماغ خراب اور ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا متاثر کن شخصیات جب بھی کوئی مواد تیار کریں تو کم از کم اسے سچ پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ یہ ان کے فالوورز کی زندگی اور ذہنی صحت کو متاثر نہ کرے۔ زویا ناصر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز ڈاکٹر ہیں، وہ ایک دن ایک قہوے کی ریسیپی بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں نے اس سے وزن کم کیا اور پھر کچھ دنوں کے بعد دوبارہ ایک اور قہوے کی ریسیپی شیئر کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس سے وزن کم کیا جبکہ ہم وزن کم کرتے وقت بہت ساری چیزیں ایک ساتھ نہیں کر سکتے، ایک وقت میں ایک ہی چیز آزما سکتے ہیں، اس طرح تو وہ جو گائیڈ کر رہی ہیں وہ غلط ہے، وہ صرف اپنا مواد فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
10