64

زہریلی کھیر کھانے ، کمرہ میں گیس بھرنے سے 10افراد کی حالت غیر ہو گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلی کھیر کھانے اور کمرہ میں گیس بھرنے سے دو خاندانوں کے بچوں سمیت 10افراد کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت روڈ پر ساندل کالج کے قریب جیلانی پارک گلی نمبر11 کے قریب طاہر ولد یونس کے گھر ہمسایوں نے کھیر بھجوائی، جس کے کھانے کے بعد 40سالہ طاہر’ اسکی 35سالہ اہلیہ عائشہ اور بچوں 10سالہ شاہ زیب’ 7سالہ مہک اور 5سالہ سحر کی حالت غیر ہو گئی۔ جبکہ بوڑیوال روڈ پر واقع مشتاق ٹائون کے رہائشی غلام محمد نے بتایا کہ سردی سے بچنے کیلئے بچے کمرہ میں چولہا جلا کر سو رہے تھے کہ کمرہ میں گیس بھر جانے سے 10سالہ ایمان فاطمہ’ 15سالہ عالیہ’ 18سالہ زین شاہ’ 7سالہ عبداﷲ اور 7سالہ میرب کی حالت غیر ہو گئی، گھر والوں نے دروازہ کھولا تو کمرہ میں گیس جمع تھی، واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں