16

زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے FDA کی پیش قدمی جاری ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنر ل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ شجرکاری کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ پو د ے لگا نے کیلئے ایف ڈی اے کی پیش قدمی جاری ہے تا کہ اہداف کے حصول میں کامیابی کیلئے کو ئی کسر با قی نہ رہے ۔انہوں نے یہ بات ایف ڈ ی ا ے سٹی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا تے ہو ئے کہی۔ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی ، چیف انجینئر مہرایوب گجر ، ڈائریکٹر ا سٹیٹ مینجمنٹ /ٹائون پلاننگ جنید حسن منج ، ڈ پٹی ڈ ا ئر یکٹر میاں اسد مجید ، ڈپٹی ڈائریکٹر ا نجینئر نگ سا نول ملک ودیگر افسران بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ شجر کاری مہم میں ایف ڈی اے کی طر ف سے نما یا ں کردار ادا کیاجارہاہے اس سلسلے میں پرا ئیو یٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کو متحرک کرنے کے علاوہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں سمیت دیگر دستیاب جگہو ں پر50ہزار سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں