33

سائیں نور محمد کے عرس کی تقریبات جاری

منڈی صادق گنج (نا مہ نگار ) سائیں نور محمد المعروف نور قلندرکا40واں عرس جاری ‘ سا ئیں نور محمد کے عقیدت مندوں کی ملک کے مختلف شہروں سے عرس میں شرکت ۔ ہر سال 12-13-14 فروری کو حضرت سائیں نور محمد المعروف نور قلندر کا عرس دھوم دھام سے منایا جاتا ہے اس سال بھی ان کے 40 ویں عرس کا آغاز بنیا مین جوئیہ المعروف نور سائیں کی سر پرستی میں ہو چکا ہے عرس کی تقریبات میں چادر پوشی محفل نعت اور محفل سماع کا سلسلہ جاری ہے اور شہر اور گردونواح سے عقیدت مند بڑی تعداد میں پیدل سفر کر کے چادریں چڑھانے آتے ہیں لاہور قصور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے عقیدت مندوں کی شرکت جماعتوں کی صورت میں جاری ہے اس موقع پر بنیا مین جوئیہ المعروف نور سائیں کا کہنا تھا کہ سائیں نور محمد کی تعلیمات انسانیت سے محبت رواداری امن و آشتی سے وابستہ ہیں اور آج بھی ان کے عقیدت مند اسی روش پر گامزن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں