گوجرہ ( نا مہ نگار)سا بقہ مقدمہ بازی پر پا نچ افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 341 ج ب کا عا صم اپنے گائو ں چک نمبر 339 ج ب جارہا تھا کہ راستے میں اس کے مخا لفین ثاقب نوا ز وغیرہ پا نچ افراد نے اسکو گھیر لیا اور تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ وہ شدید زخمی ہوگیا ملزما ن موقع سے فرار ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لا ہور منتقل کیا گیا اطلا ع ملنے پر نوا ں لا ہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔
37