فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر حبیب احمد بٹر کے والد محترم رفیق احمد بٹر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے’ مرحوم نہایت خوش اخلاق’ نیک سیرت اور صوم وصلوٰة کے پابند انسان تھے، مرحوم ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی’ عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی سلامتی کیلئے دعاگو رہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ بعدازنماز ظہر 2بجے مسلم ٹائون علی بلاک کے پارک میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں ڈاکٹرز’ وکلائ’ مذہبی یا سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں’ کارکنان سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور تمام سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔
