ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق ممبر قومی اسمبلی وسابق ممبر خیبر پختونخواہ بار کونسل سردار عمر فاروق خان میاں خیل کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ‘انہوں نے مرحوم کی وفات پر تعزیت کے لیے انکے بھائی سابق تحصیل ناظم درابن و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ سردار فیضار خان میاں خیل کو ٹیلی فون کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی وفات پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیئے صبرو جمیل کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم کی علاقہ ‘ عوام اور وکلاء کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ‘ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
78