27

سابق ای ڈی اوایجوکیشن کے خلاف تحقیقات کا حکم

جھنگ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نے مبینہ بد عنوانیوں ، بے ضابطگیوں اوراختیارات سے تجاوز کرنیکی شکایات پر سابق ای ڈی او ایجوکیشن اور گورنمنٹ جامع ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل لیاقت علی ناصر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سے دس روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامع ماڈل ہائی سکول کی سکول کونسل کے ایک ممبر سکندر حیات نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو تحریری درخواست دی جس میں انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ پرنسپل نے سکول کونسل کے فنڈز کی مبینہ خرد برد کرنے کے لئے فرضی ناموں سے سکول کونسل بنائی جس میں ایک ایسا ممبر بھی ظاہر کیا گیا جو چار سال قبل فوت ہو چکا تھا۔ درخواست کے مطابق گزشتہ تین سالوں سے سکول کونسل کا کوئی اجلاس ہی منعقد نہیں کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں