سرگودھا (بیوروچیف) سابق پی ٹی آئی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ملک کے یہ حالات ہے کہ مہنگائی کرنا حکومت کی مجبوری ہے جس کے باعث عوام تکلیف میں مبتلا ہیں حکومت کو عوام کا احساس ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں کہ مہنگائی میں کمی واقع ہوسکے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 80 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار شہزاد احمد خان میکن نے کیا انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی پیسہ اپنی عیاشیوں پر صرف کیا جس کے باعث ملکی حالات اس قدر گھمبیر ہوگئے ہیں۔
