48

سابق فاریسٹ آفیسر شمشیر خان کو سپردخاک کر دیا گیا

کمالیہ(نامہ نگار) سابق فاریسٹ آفیسر شمشیر خان کھیتران وفات پا گئے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان کھیتران کے تایا جان سابق فاریسٹ آفیسر شمشیر خان کھیتران وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ دربار بابا بودی شاہ چک نمبر 269 گ ب میں ادا کئے جانے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں