19

سابق کونسلرنورمحمد کوسپردخاک کردیاگیا

کمالیہ(نامہ نگار) سابق کونسلر نور محمد وفات پا گئے۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سابق کونسلر و جنر ل مینیجر سندھو زرعی فارم رجانہ روڈ کمالیہ منشی نور محمد وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی علاقہ چک نمبر 270 گ ب تحصیل کمالیہ میں ادا کئے جانے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، صحافتی، علمی و ادبی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں