21

ساتویں خانہ مردم شماری یکم مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گی

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان میں سا تو یں خانہ و مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوگی جو یکم اپریل تک جاری رہے گی پاکستان ادارہ شما ر یا ت وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مردم شما ری و خانہ شماری کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطا بق یہ ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی جامع منصوبہ بندی اور ہر گھر کے فرد کی معلومات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں حکومت کی جا نب سے تمام تر ضروری معلومات صرف PBS کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے شیئر کی جاسکے مردم و خانہ شماری شروع ہونے کے باعث قومی و صوبائی اسمبلیوں کیساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہونگے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں