فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان یکم اپریل 2023ء کو کروانے کا اعلان کردیا میٹرک کے سالانہ امتحان میں شمولیت کرنیوالے امیدواروں کی داخلہ فیس کے شیڈول کے مطابق کلاس نہم کے پارٹ ون سائنس گروپ کے ریگولرطلبہ وطالبات کی فیس 1230اور پرائیویٹ امیدواروں کی فیس 1440روپے جبکہ آرٹس گروپ سے ریگولرامیدوار کی فیس 1180روپے اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے فیس 1380روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 18جنوری تک جمع کروائی جا سکتی ہے جبکہ فیس 30جنوری تک ڈبل اور7فروری تک تین گنا فیس کیساتھ داخلہ جمع کروایا جا سکے گا۔اس طرح پارٹ دوئم دہم کلاس کے سائنس گروپ میں ریگولرطلبہ وطالبات کی فیس 2080روپے اورپرائیویٹ امیدوارکی فیس 2130روپے’آرٹس گروپ کے ریگولرامیدوار2030روپے اورپرائیویٹ امیدوارکی فیس 2080روپے ہوگی۔کمپوزٹ نہم اوردہم کے امتحان دینے والے سائنس گروپ کے ریگولرامیدوار اورپرائیویٹ امیدواروں کیلئے فیس 2730روپے اور آرٹس گروپ کے امیدواروں کی فیس 2630روپے ہوگی۔علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ سے الحاق شدہ ادارہ جات جن کی سنگل فیس گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے معاف کی گئی ہے ان کے ریگولرامیدواران سے سنگل فیس کلاس نہم کیلئے 530روپے نہم ری ایڈمشن 1230روپے’کلاس دہم کیلئے 1380روپے اور کمپوزٹ نہم اوردہم کے امیدواروں کی فیس 2180روپے ہوگی۔
42