35

سالانہ فیصل آباد انٹرڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سالانہ فیصل آباد پولیس انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2023 سی ٹی او فیصل آباد چوہدری آصف صدیق نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ سی ٹی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کی سخت ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی محکمانہ طور پربھرپورسپورٹ کیا جاتا ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اس ٹورنامنٹ کوایگریکلچر یونیورسٹی کی فٹبال گراونڈز میں منعقد کر رہی ہے ۔ریجن بھر سے ٹوٹل 6 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔ جس میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد، ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد، ایلیٹ پولیس فیصل آباد، ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ، ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ اور پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی فٹ بال ٹیمیں شامل ہیں۔پہلے دن 3 میچ کھیلے گئے۔1۔ڈسٹرکٹ پولیس فیصل آباد2۔ ایلیٹ فورس فیصل آباد3۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔کل ٹورنامنٹ کے آخری روز سیمی فائنل اور فائنل کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سرفراز احمد فلکی ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں