سرگودہا(بیوروچیف) ضلع بھر میں اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 16 سے 20 جنوری تک جاری رہے گی ۔ پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ ضلع بھر کی 167یونین کونسلوںمیںتین ہزار 331 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 6 لاکھ 89 ہزار408 بچوں کو پولیو سے بچا کے دو قطرے پلائیں گی۔ بچوں کو وٹا من اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالقداد نسوانہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ انسدادپولیو مہم کیلئے 169یو سی ایم اوز سمیت مجموعی طورپر 7 ہزار 237 فیلڈ سٹاف کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ 3 ہزار36 موبائل 206 فیکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔تحصیل سرگودہا میں 2 لاکھ 85 ہزار 605 سلانوالی میں 69 ہزار 362 بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔
28