39

سال 2022میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزریوں پر 64 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک کی ہدایت پر ٹریفک پولیس چنیوٹ نے سال 2022 میں ٹریفک قو ا نین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا۔سال 2022 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 64ہزار سے زائد مختلف گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،3 کروڑ23لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔سال 2022 میں 2938 اپلائیڈ فار گا ڑ یو ں ،44 کالے شیشے والی مشکوک گاڑیو ں ،80 سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں،35نیلی بتی والی گاڑیوں 28, پولیس نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔سال 2022میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی 21ہزار سے زائد گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔غفلت،تیز رفتاری ,لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 890سے زائد ڈرائیوروں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔988 اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں