38

ساندل کالج فیصل آباد میں ٹریفک رولزبارے آگاہی سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پرساندل کالج فار بوائز میں انسدادِمنشیات ، حادثات سے بچائو اور روڈ سیفٹی ٹریفک رولز بارے آگاہی سیمینار کاانعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین اور موبائل ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے شرکت کی ۔ سیمینار میں طلباء اور اساتذہ نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ملک محمد امین اور نچارج موبائل ایجوکیشن آفیسر سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے کہا کہ منشیات کی روک تھام میں ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نئی نسل کو بچانے کے لئے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھر پور مہم جوئی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند طلباء کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر منشیات کی سمگلنگ کرنے والے افراد منشیات کی نئی سے نئی اقسام متعارف کر وا رہے حالیہ دنوں میں نوجوانوں میں آئس نامی ڈرگ کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ نئی نسل کا مستقبل انتہائی خطرے میں ہے مارڈنائزیشن کے نام پر نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر آپہنچی ہے جس کی وجہ سے معاشرہ میں عدم برداشت کی وجہ سے قتل ،خود کشی اور دیگر جرائم جنم لے رہے جبکہ سب سے بڑھ کر نوجوان منشیات سے استعمال سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں