23

ساہیوال’چوری ڈکیتی اورسٹریٹ کرائم میں اضافہ

ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں اضافہ تھانہ فرید ٹاؤن کی پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رانا سہیل اقبال اور اسکے ساتھ وینس ایچ ڈی سیٹلائٹ چینل کے بیورو چیف ہیں جو 5 دن پہلے رات کو اپنے گھر جا رہے تھے انکے ساتھ انکا ایک ملازم بھی تھا جب میں بابا مست کالونی کے اندر پہنچے وہاں پر 125 پر موٹر سائیکل سوار 2 ڈکیٹ ماسک پہنے پسٹل کے زور پر اور ان دونوں سے ان کے دو موبائل جن کی مالیت 140000ہزار ہے رانا سہیل اقبال کا پرس جس میں آئی ڈی کارڈ اے ٹی ایم بینک کارڈ نیوز پیپر کارڈ چینل کارڈ 9500 کیش روپیہ چھین کر فرار ہو گئے 5 دن گزرنے کے بعد بھی تھانہ فرید ٹاؤن ان کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ صحافی رانا سہیل اقبال ڈی پی او ساہیوال اور آر پی او ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کے ڈاکوؤں کو فورن پکڑا جائے تاکہ ساہیوال کے شہری مزید وارداتوں سے بچ سکیں اور صحافی رانا سہیل اقبال نقصان کی تلافی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں