65

ساہیوال ، ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ آرائی

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی آپریشن تھیٹر میں ہنگامہ آرائی ایک ورکر سنیل مسیح پر تشدد مقدمہ درج ۔واقعات کے مطابق ایمر جنسی آپریشن تھیٹرمیں آپریشن تھیٹر کے ملازمین میں گروپ بندی چلی آرہی تھی جس پر ورکروں میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد گز شتہ شام سنیل مسیح ڈیوٹی پر آیا تو اظہر رفیق نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا اور سنیل مسیح پر تشدد کیا ہنگامہ آرائی کی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو کال کر دی پولیس کے آجانے کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے سنیل مسیح کی کی مد عیت میں مقدمہ 337 ایف (1) ،337 (1) ،508,186اور34ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں