ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان 2022 میں 5398 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں سے 2026 پاس ہوئے۔نتائج کا اعلان چیئرمین بورڈ/کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر سپرنٹنڈنٹ انٹر برانچ محمد مبشر اعظم اور متعلقہ بورڈ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے نتائج کی بروقت تیاری اور شفاف انعقاد پر بورڈ عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ نتائج کے مطابق امتحان میں 3276 طلبہ نے شرکت کی جس میں سے 1120 پاس ہوئے۔ اسی طرح 2122 طالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں سے 906 پاس ہوئیں۔
37