41

ساہیوال ‘ تھانہ غلہ منڈی کی چوکی بائی پاس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

ساہیوال (بیوروچیف) ڈی پی او صادق بلوچ نے تھانہ غلہ منڈی کی چوکی بائی پاس کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔چوکی بائی پاس کی پرانی بلڈنگ خستہ حال ہو گئی تھی جس میں پولیس ملازمین کی سہولیات بھی نا ہونے کے برابر تھیں ۔ ڈی پی او صادق بلوچ نے پولیس اہلکاروں اور چو کی میں آنیوالے سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کیلے چوکی بائی پاس بلڈنگ کی تعزین و آرائش کے احکامات صادر فرماے۔ ڈی پی او صادق بلو چ کی کاوش اور ایس ایچ او غلہ منڈی وقاص ڈھکو نے دن رات ایک کر کے بہت ہی قلیل مدت میں چوکی بائی پاس بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کو مکمل کیا۔نئی بلڈنگ میں پولیس اہلکاروں اور آنے و ا لے سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کے مناسب ا نتظامات کئے گئے ہیں۔ چوکی میں پینے کے صا ف پانی، ہوادار کمروں اور واش روم کا موثر انتظا م بھی کیا گیا ہے۔چوکی بائی پاس کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کو موقع پر ڈی پی او صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ نئی بلڈنگ میں پولیس اہلکاروں کیلے سہولیات کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں