21

ساہیوال سٹی سر کل اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

ساہیوال(بیورو چیف)ساہیوال سٹی سر کل اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری چار تھانوں کی حدود میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں۔7 ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔کار سوار ڈاکو مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہوئے۔علاقہ میں ہوائی فائرنگ معمول بن چکی ہے شام ڈھلتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ڈاکو واردات کے دوران پسٹل اور رائفلوں کا استعمال کر کے لوٹ مار کرتے رہے۔پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کرتی رہی اور ڈاکو وارداتیں پہ وارتیں کرتے رہے ۔پولیس لٹنے والے شہریوں کو دلاسہ دیتی رہی کہ ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے جبکہ تھانہ ہڑ پہ اور کمیر کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتیں وناحی گائوں 190/9.Lکے قریب فیصل نامی شخص سے تین ڈ اکوئوں نے موٹر سائیکل چھین لی اور 157/9.L کے قریب منشاء نامی شخص سے دو ڈ ا کوئوں نے ہز ا روں روپے نقدی اور موبائل چھین لیا تا حال ملز مان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔شہر اور صد ر سر کل میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہر یوں نے ڈی پی او ساہیوال سے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں