22

ساہیوال سکوپ اکیڈمی میں محفل میلاد کا انعقاد

ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال سکوپ اکیڈمی ساہیوال میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر عثمان شمشاد پرنسپل سکوپ اکیڈمی نے کی محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا محفل میں خصوصی خطاب قبلہ صاحبزادہ پیر اظہر فرید شاہ خطیب جامع مسجد اولیاء جامعہ فریدیہ ساہیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بے حد ضروری ہے ایک مسلمان کو زندگی گزارنے کیلئے ہمیشہ اسوہء حسنہ کو سامنے رکھنا چاہیے۔ سنت رسولۖ میں انسانی زندگی کے تمام مسائل کا بہترین حل موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں