21

ساہیوال شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج ‘ پولیس جرائم روکنے میں ناکام

ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری۔چار تھانوں کی حدود میں متعدد ڈکیتی کی وارداتیں 7 ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔کار سوار ڈاکو مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار ہوئے ۔ ڈاکو واردات کے دوران پسٹل اور رائفلوں کا استعمال کر کے لوٹ مار کرتے رہے ۔پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کرتی رہی اور ڈاکو وارداتیں پہ وارتیں کرتے رہے۔پولیس لٹنے والے شہریوں کو دلاسا دیتی رہی کہ ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں