ساہیوال(بیوروچیف)اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پرپہنچ گئی۔ساہیوال فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوگئی محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ محض کاغذی کاروائی میں مصروف عوام بہت سی بیماریوںکے گھیرے میں۔تفصیلات کے مطابق اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر گئی ۔دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کا غذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔خالص اشیاکا ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ ،بیسن میں کی جارہی ہے۔
