ساہیوال(بیوروچیف) احتجاجی ریلی سابق وزیراعلی پنجاب چوھدری پرویزالہی. MNA چوھدری مونس الہی کے گھر گجرات میں نگران حکومت کے حکم پر بلاوجہ چھاپے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ دفتر شادمان ٹاؤن سے شروع ھوکر پریس کلب ختم ھہوئی۔ ملک حق نواز سنگلہ سابق مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ چودھری پرویز الہی اور چودھری مونس الہی کے گھر پر حملہ شرافت کی سیاست کے خاتمہ کے لیے گیا نہ کوئی مقدمہ نہ وارنٹ سیکڑوں پولیس والے کنجاہ گجرات چوھدری ہاوس پر چھاپہ مارا واپس شرمندہ ھو کر لوٹ اے چوھدری پرویز الہی لاھور میں تھے اور ملکی سیاست میں حصہ لے رھے ہیں نگرانوں نے ان کو ڈرانے کا ٹیلر چلایا جو فیل ھو گیا۔ نگران حکومت کا کام عوامی خدمت کے پیش نظر ایمانداری سے صاف شفاف الیکشن کروانا ھے ملک کی بہتری کے لیے کام کروانا ھے۔ اچھے کام کرنے چاھیے تاکہ عوام یاد رکھے۔ نگران حکومت PDM کی زبان نا بنے۔ ان کی باتوں سے پتہ چلتاہے کہ وہ PDM کو سہولت فراھم کر رھا ھے۔ ملک نور سمند بھٹی سابق چیرمین وزیراعلی شکایات سیل ضلع ساھیوال نے کہا ہم مسلم لیگ ق والے اپنی قیادت پر مر مٹنے کے لیے تیار ھیں پولیس قانون ہاتھ میں نہ لے ورنہ ہم دماں دم مست قلندر کریں گے ۔ ریلی سے میاں اللہ یار گڈگور نے کہا کہ ھم قیادت کے ساتھ ھیں۔
17