19

ساہیوال میں عالمی یوم صارفین بھرپور طریقہ سے منایا گیا

ساہیوال(بیوروچیف) صوبہ بھر کی طرح ساہیوال میں بھی عالمی یوم صارفین بھرپور انداز میں منایا گیا ۔اس سلسلہ میں عام لوگوں تک معلومات کی رسائی کے لئے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ سکول و کالجز کی سطح پر معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا ہے تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا ئے اور لوگوں کو اپنے حقوق کے بارے آگہی حاصل ہو سکے۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر ڈیپارٹمنٹ چوہدری شاہد شبیر نے عالمی یوم صارفین کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو جعل سازی، غیر معیاری اشیاء اور دیگر قباحتوں سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں