17

ساہیوال میں عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کاکریک ڈائون

ساہیوال(بیورو چیف)عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کاکریک ڈاؤن گلشن علی ہاوسنگ سکیم ساہیوال میں بیکری پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں کھلے پاؤڈر کا استعمال کرنے، صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات کرنے، ایکسپائرڈ اجزاء کے استعمال کرنے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ کربلا روڈ ساہیوال میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔اس کے علاوہ نور شاہ ساہیوال میں کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر 8 ہزار کے جرمانے عائد کیا گیا۔ مین راوی روڈ، غوثیہ مسجد چوک اوکاڑہ میں پیزا پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، ایکسپائرڈ اجزاء کے استعمال کرنے اور غیر معیاری پانی کی موجودگی پر 20 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں