ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی وژن کے تحت پسپ پروگرام سے شہر سے گزرنے والے راجباہ 9 ایل کی ری ماڈلنگ کی جائے گی جس میں راجباہ کے ساتھ سڑک اور دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ہونے والے پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کے جائزہ اجلاس میں کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر دیوان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل وقاص ظفر، چیف آفیسر کاشف محمود، میونسپل آفیسرز محمد ندیم صفدر ( فنا نس)، جاوید انور گوندل (پلاننگ) اورمحمد بلال کر و ڑ ی ( ریگولیشن)،سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان اور انفراسٹرکچر انجیئر حمزہ چوہان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کینال کالونی میں پسپ پروگرام کے تحت لگنے والے ٹیوب ویلز کی فاؤنڈیشن توڑنے والے اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایم او جاوید انور گوندل نے بتایا کہ بلڈنگ برانچ نے 5700سے زائد عمارات کا سروے مکمل کر لیا ہے ـانہوں نے مزید بتایا کہ 17 جنوری کو ایک دن میں 9لاکھ79ہزار روپے کی ریکوری کی، 5بلڈنگ پلانز کی منظوری دی جبکہ غیر قانونی تعمیر ہونے والی 8عمارات کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔
24