ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال میں قتل کی وارداتوں کے اضافے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا آئے روز قتل کی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او ساہیوال سے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ ساہیوال میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد کا قتل جس میں ایک بوری بند لاش بھی بر آمد کی گئی۔تفصیل کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ تھانہ ڈیرہ رحیم کے چک نمبر105میں مویشیوں کے باڑے میں سوئے ہوئے ایک شخص زوار کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کر دیا جبکہ تھانہ کمیر کی حدود میں ایک نوجوان رضا کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ انکے در میان رشتے کی رنجش چلی آرہی تھی۔قتل کا تیسرا واقعہ یوسف والہ تھانہ کی حدود میں ایک لاوارث نعش بر آمد ہوئی جس کو رسیوںسے باند کر قتل کیا گیا تھا اور لاش کو راجباہ میں پھینک دیا۔پولیس نے تمام و اقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
35