ساہیوال(بیورو چیف)ڈاکو پرا پرٹی ڈیلر ، تحریک انصاف کے عہدیدار،تاجر اور موبائل ڈیلروں سے 8لاکھ88ہزار روپے کی نقدی 2 موٹر سائیکل اور6موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ فتح شیر کالونی میں پرا پرٹی ڈیلر اسد حسن سے گن پوائینٹ پر ڈاکو46ہزار روپے نقدی ، موبائل ، کر بلا روڈ پر دوکاندار محمد عابد سے 4 ہزار روپے نقدی،موبائل ،تحریک انصاف کے عہدیدار ملک سجاد اعوان سے طارق بن ذیاد کالونی میں موٹر سائیکل نمبر2959۔اے این آر،چک86۔سکس آر میں تاجر محمد فاروق سے 71ہزار روپے نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر9199۔ایس ایل کے ،چک55۔فائیو ایل کے قریب موبائل ڈیلر ندیم اصغر سے ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل ،اورنگ آباد میں شہ زور ڈالا گاڑی نمبر 1707۔ایل ای ایس کے ڈرائیور سلطان محمود سے 65ہزار روپے نقدی اور موبائل ،چک107۔نائن ایل کے قریب ایڈ من آفیسر شفیق الرحمن سے 57ہزار روپے نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر،ہڑپہ،یوسف والہ،ڈیرہ رحیم،بہادر شاہ اور فرید ٹائون نے9مقدمات 392,397 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
