40

ساہیوال میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی وارداتیں

ساہیوال(بیوروچیف)ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون وغیرہ چھین کرفرارہوگئے مقدمات درج۔ڈکیتی کی واردات85/6ـRمیںہو ئی یہاں شیر بہادر اپنے بھائی علی بہادر کے ہمراہ آرا پر موجود تھا کہ نامعلوم ملزم نے گن پوائنٹ پر علی بہادر سے نقدی 6ہزار روپے چھین لی اورفرارہوگیا۔ دوسری واردات 138/9ـLکے قریب ہوئی یہاں محمد جاوید علی رات کے وقت گھر سے ہڑپہ اسٹیشن جارہاتھاکہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی کل مالیتی 82ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی واردات 73/5ـLمیں خلیل احمد کا ٹرک نمبری991/TLF مالیتی40لاکھ روپے گھرکے باہر ملازم محمد اکرام نے چرالیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں