ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال اوراس کے گردونواح میں قصابوں نے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ، انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف، قصاب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ پرائس کنٹرول اور دیگر متعلقہ اداروں کی پراسرار خاموشی کے بعد شہر اور دیگر علاقوں میں قصابوں نے حکومتی نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا کر اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے شروع کر دیے۔بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 800روپے کلوجبکہ دوکاندار 1000روپے کلو، بکرے گا گوشت 2000روپے کلو اور مرغی 600سے650 روپے فی کلو فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔مختلف چھوٹے بڑے
علاقوں ، قصبوں اور دیگر مقامات پر قائم گوشت کی دوکانوں پر مہنگائی کا رونا روتے ہوئے قصابوں نے بھی مویشی نہ ملنے کی شکایت پر گوشت کا مصنوعی بحران پیدا کر کے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور عوام کی جانب سے جب سرکاری ریٹ پرگوشت فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے تو مہنگائی اور مویشی نہ ملنے کا کہہ کربات کو گول مٹول کر دیا جاتاہے۔
4