20

ساہیوال میں پٹرول مافیا نے مصنوعی قلت پیداکردی ‘ عوام خوار

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال میں پیٹر ول مافیا نے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی ضلع بھر کے بیشتر پیٹرول پمپس مالکان نے سیل بند کردی بورڈ آویزاں کررکھے ہیں۔ضلعی انتظا میہ نے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیداکرنے و ا لو ں کے خلاف ایکشن لینا شروع کردیاہے۔مگر تگڑے پیٹرول مافیانے ضلعی انتظامیہ کوماموں بنارکھاہے عوام پیٹرول کے حصول کے لئے خوار متعدد شاہراہوں پرگاڑیوں میں پیٹرو ل نہ ہو نے کی وجہ سے عوام گاڑیوں کودھکا لگواکر پیٹر و ل پمپ تک لے جاتے نظر آرہے تھے۔شہر او ر گردونواح میں پیٹرول مافیا نے پیٹرول کی مصنو عی قلت پیداکرکے عوام کوذلیل وخوار کرنا شر و ع کردیا پیٹرول کی عدم دستیابی سے سٹرکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں خاصی کمی دکھائی د ے رہی ہے ہسپتال میں مریضوں کوپہنچانا ہو د فتر وں میں ڈیوٹی پر جاناہوکسی تقریب میں شرکت کیلئے جاناہو عوام کومشکلات میں اضافہ ہو چکا ، مہنگا پیٹرول اورڈیزل وہ بھی نایاب ہونے سے رکشاؤں،مسافربسوں کے مالکان نے منہ مانگا کرایہ وصول کرنا شروع کررکھاہے۔پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کاسامنا کر رکھاہے،کسی نہ کسی علاقے میں کوئی اکادوکا پیٹر و ل پمپ اسٹیشن پیٹرول کی سپلائی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں