ساہیوال(بیوروچیف) نقب زن دوکاندار، ٹرانسپورٹر،ساہیوال کلب،وکیل کی کار، زمینداروں کے گھروں سے35لاکھ88ہزار 500روپے نقدی،زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔نقب زن کوثر سٹریٹ غلہ منڈی میں دوکاندار محمد رفیق کے گھر سے 7لاکھ75ہزار روپے کی نقدی، زیورات وغیرہ ،گلشن کالونی میں ایک محنت کش صفی اللہ کے گھر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، موسےٰ بلاک آبپارہ میں عثمان علی ٹرانسپورٹر کے گھر سے 16لاکھ15ہزار روپے کے زیورات ،نقدی و غیرہ ،رحمان ٹرک سٹینڈ کے جا وید اقبال کی دوکان سے 5لاکھ81 ہزار 500روپے نقدی اور سگریٹ ۔چک 18۔ اے ڈبلیو ایم کے زمیندار عبد الستارکے گھر سے سولر وغیرہ تین لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت ۔چک56/5.Lمیں مبشر علی کے دوست وکیل شوکت علی کھچی سابق ناظم کی کار کا شیشہ توڑ کر ایک لاکھ13ہزار کی نقدی اور ساہیوال کلب کے مینجر محمد رضوان کے سٹور سے ایک لاکھ مالیت کا میٹریل لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس غلہ منڈی،یوسف والہ، سول لائن ،ہڑپہ نے سات مقدمات محمد رفیق، صفی اللہ،عثمان علی،جا وید اقبال،عبد الستار ،مبشر علی اور محمد رضوان کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
