25

ساہیوال میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ساہیوال(بیوروچیف) شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مضر صحت خطرناک کیمیکلز سے تیار شد ہ مصنوعی دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پرپہنچ چکا ہے،مصنوعی دودھ کی تیاری میں اِسے گاڑھا کرنے کیلئے زہریلے کیمیکلز اور دیگر اشیا کا بے د ر یغ استعمال کیا جاتاہے۔زہریلے کیمیکلز سے تیار د ودھ ہوٹلوں، بیکریوں،دودھ کی دکانوں ا و ر گھر و ں میں بھی سپلائی کیا جارہاہے،اس دودھ کے ا ستعمال سے مرد و خواتین سمیت شیرخوار بچے بھی مہلک امراض کا شکار ہورہے ہیں،دولت کے پجاری اور ہوسِ زر میں مبتلا درندے انسانی زند گیو ں سے خطر نا ک اور گھناوناکھیل،کھیل رہے ہیں ۔ ڈ سٹر کٹ فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران نے دودھ فروخت کر نیوالے گوالوں کی چیکنگ کرنیکی زحمت گوارہ نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں