23

ساہیوال میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 4سو روپے تک اضافہ

ساہیوال(بیورو چیف) ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 4 سو روپے تک مزید اضافہ 35سو روپے تک فروخت ہونے لگا پلانٹ مافیا کی چاندی،شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پلانٹ مالکان ایل پی جی گیس بلیک میں فروخت کرنے لگے سرکاری ریٹ کے مطابق 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 31 سو15 روپے تک ہے جبکہ ایل پی جی گیس پلانٹ مالکان گھریلو سلنڈر 35سو روپے تک فروخت کر رہے ہیں سرکاری نرخ کے مطابق فی کلو گیس کی قیمت 264 روپے ہے جبکہ دکاندار پلانٹ سے مہنگی گیس ملنے کی وجہ سے 3 سو 30 روپے تک فروخت کر رہے ہیں شہری حلقوں نے ایل پی جی گیس کی قیمت روز بروز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے انکا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہر چیز عام انسان کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں مہنگی ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس وجہ سے ہمارا گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہیانہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں