20

ساہیوال میں 3دنوں میں 28655مفت آٹے کے تھیلے تقسیم

ساہیوال(بیورو چیف)ساہیوال ڈویژن میں مفت آٹا تقسیم کے پہلے دن تینوں اضلاع میں 28655بیگ تقسیم کئے گئے جن میں ساہیوال میں 10003، اوکاڑہ میں 5286اور پاک پتن میں 13366بیگ تقسیم ہوئے۔ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ہر خاندان کو 10 کلو کے 3 بیگ دئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے ساہیوال میں 17آٹا تقسیم پوائنٹس اور 21کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اوکاڑہ میں 3پوائنٹس اور 30کاؤنٹرز جبکہ پاک پتن میں 4آٹا تقسیم پوائنٹس اور 50کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ڈویژن میں 11لاکھ69ہزار8سو سے زائد خاندانوں کو آٹا تقسیم کرنے کے لئے 101کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈویژن میں مفت آٹا کی تقسیم کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے تینوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سنٹرز پر عوام کے رش کے باعث کاونٹرز کی تعداد بڑھائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی فراہمی میں شہریوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے اور شہریوں کی تصدیق سے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں