22

ساہیوال ‘ ٹیچنگ ہسپتال میں جدید کارڈیک سنٹر تعمیر کیاجائیگا

ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈ و یژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر فنڈز فراہم کر رہی ہے اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 8ارب روپے کی لاگت سے سرجیکل ٹاور کی تکمیل کے بعد 4ارب ر و پے سے زائد کی خطیر رقم سے ایک جدید کا ر ڈیک سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی ساہیوال میں کارڈ یک سنٹر کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ ڈویژن اور اردگرد کے اضلاع کے ایک کروڑ سے زائد افراد کو دل کی بیماریوں کا جدید علاج میسر آ سکے ـانہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کارڈیک سنٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرعمران حسن خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمشتاق احمد سپرا،چیئرمین شعبہ کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر نجم الثاقب نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ سنٹر کی تعمیر کے لئے جامع منصوبہ جلد تیار کر کے صوبائی حکومت کو بجھوایا جائے تا کہ اسے اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جاسکے ـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں