29

ساہیوال پولیس نے ماہ فروری کے دوران 229 اشتہاریوں کو قابو کرلیا

ساہیوال(بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کے زیر قیادت ساہیوال پولیس کی ماہ فروری سال 2023 کی کارکردگی ماہ فروری میں دوران واردات چھینا گیا 10 لاکھ 2 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 171 ملزمان گرفتار کر لیے اور ان کے قبضہ سے 56 کلو گرام چرس،2 کلو گرام ہیروئین،2068 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 86 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 13 شاٹ گنز،1 کلاشنکوف،3 رائفل و کاربین اور 69 پسٹل و ریوالور برآمد کر لیے۔اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 229 اشتہار مجرمان گرفتار کر لیے اور 71 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی پولیس لائن ساہیوال میں کرائم میٹنگ میٹنگ کی صدارت ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ او صاحبان اور تھانہ ھذا کے محرران نے شرکت کی۔ ڈی پی او ساہیوال نے ایف آئی آر کے اندراج،ریکارڈ کی تکمیل اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں