ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال ریجن پولیس کی سال 2023 کی شاندار کارکردگی ساہیوال ریجن پولیس نے سال 2023 میں 178 خطرناک گینگز کے 586 ارکان گرفتار کرتے ہوئے 1 ارب 37کروڑ 49 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جو اصل مالکان کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ ساہیوال ریجن پولیس نے سال 2023ء میں 178 گینگز کو 586 ارکان سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان سے 1 ارب 37 کروڑ 49 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جو کہ ساہیوال ریجن کی پولیس کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔سال 2023ء میں ساہیوال ریجن کی پولیس 42 اندھے کی وارداتوں میں سے 33 وارداتوں کو ٹریس کیا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔مزید برآں گزشتہ سال 2023ء میں اغواء برائے تاوان کی 12 واردات ہوئی جن کو پولیس نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 12 کی 12 وارداتیں ٹریس کیں اور مغویان کو بازیاب کرواتے ہوئے ملزمان کو بھی گرفتار کیا سال 2023ء میں ساہیوال ریجن میں ڈکیتی کی 142 اور 5517 رابری کی وارداتیں ہوئیں جن میں پولیس نے 107ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرتے ہوئے 360 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اسی طرح رابری کی 3784 وارداتوں کو ٹریس آوٹ کرتے ہوئے 6ہزار 953 ملزمان کو گرفتار کیا ہے گزشتہ سال 2023ء میں 52پولیس مقابلے ہوئے جن میں 52 قانون شکن عناصر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 37 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا سال 2023ء میں 10936 خطرناک اشتہاری اور 5257 عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کیا گیا ساہیوال ریجن پولیس نے سال 2023ء میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے 2993 مقدمات درج کیے جن میں 2618کلوگرام چرس،26.26کلوگرام ہیروئن،23.65کلو گرام بھنگ،4.816کلوگرام آئس،61756لیٹر شراب اور 11852لیٹر لہن برآمد کی گئی۔
