44

ساہیوال ڈویژن میں گیس ری فلنگ کاغیرقانونی دھندہ عروج پر

ساہیوال(بیوروچیف) ایل پی جی گیس کے سلنڈر پھٹنے کے پے در پے واقعات میں متعدد قیمتی جانوں کے نقصان کے باوجود ساہیوال سے ہڑپہ شہر,نائی والا بنگلہ 150 نوایل عارف روڈ,،باہر والا اڈا پاکپتن روڈ. نورشاہ گردونواح میں جگہ جگہ ایل پی جے گیس ویگنوں میں بھرے جانے کا کاروبار عروج پر آر ٹی سیکرٹری اور اسکے عملے نے افسروں کو دکھاوے کے لئے چند گاڑیوں کو بند کر کے افسروں کی آنکھوں میں دھو ل جھونک رہے ہیں جبکہ گاڑیوں میں ایل پی جی گیس بھرے جانے کا کاروبار رواں دواں مختلف علاقوں میں متعدد ویگنوں میں گیس سلنڈر پھٹ چکنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس سے سینکڑوں جانوں کا ضیاع بھی ہو چکا ہے ۔ساہیوال سے لاہور ،ملتان ،پاکپتن، عارف والہ،بورا ،وہاڑی اور فیصل آباد کو جانے والی ویگنوں میں 95فیصد ایل پی جی گیس پر چلا رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں افسروں کو خووش کر نے کے لئے آر ٹی سیکرٹری نے چند ویگنوں کے خلاف کاروائی کر کے افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں جبکہ اس کے بر عکس ساہیوال میں سینکڑوں گاڑیاں ایل پی جی سلنڈروں سے روڑوں پر رواں دواں ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں